سبی ڈویژن میں عارضی ججز کے بجائے مستقبل ججز تعینات کئے جائیں، وکلاء تنظیموں کا مطالبہ

جمعرات 5 مئی 2016 17:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) وکلاء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سبی ڈویژن میں دستوری طورپر قائم سرکٹ بینچ میں عارضی ججز کی بجائے مستقل ججز تعینات کئے جائیں تاکہ عوام کو متعلقہ بینچ سے انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں بینچ میں ججز مستقل تعیناتی کی عدم فراہمی کے خلاف 6اور7مئی کو بلوچستان بھرمیں عدالتوں کا بائیکاٹ کی جائیگا اگر ہمارے مطالبے پر عمل درآمد نہ ہوا اتوار کو دوبارہ اجلاس طلب کر کے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرینگے ان خیالات کا اظہار بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاہر شاہ ایڈوکیٹ ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ ،سابق صدر علی احمد کرد،عبداللہ ،داؤد کاسی ،عطاء اللہ لانگو، ہادی شکیل احمد ،عطاء رؤف ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء نے کامران چیمبر ز میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سبی میں ہائی کورٹ کی جانب سے با قاعدہ دستوری طورپر ایک بینچ قائم ہے لیکن اس کیلئے مستقل ججز کی بجائے عارضی طورپر بدھ ،جمعرات اور جمعہ کو مہینے کے پہلے ہفتے میں بینچ کیسز کی سماعت کر تے ہیں جس سے متعلقہ علا قوں سبی ،نصیرا ٓباد، جعفر آباد،کوہلو اور ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے عوام کو بروقت انصاف میسر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار کونسل سمیت دیگر وکلاء تنظیموں کے عہدیداروں نے چیف جسٹس بلوچستان سے ملا قات کر کے اس دستوری بینچ کے بارے میں مطالبہ کیا ہے کہ دستوری عمل کو پورا کیا جائے لیکن چیف جسٹس آف بلوچستان نے اس بارے میں کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی انہوں نے کہا کہ ہم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کر رہے بلکہ آئین و دستور کے مطابق مطالبہ کرتے ہیں جو سب عوام کی امنگوں کی ترجمانی بھی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وکلا ء تنظیموں کے عہدیداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ 6اور7مئی کو بلوچستان میں تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کرینگے اور پھر بھی شنوائی نہیں ہو ئی تو اتوار کو دوبارہ اجلا س طلب کر کے غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر غور کرینگے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دو روزہ ہڑتال سے ہمیں معلوم ہے کہ عوام کو مشکلات درپیش ہونگی لیکن یہ بھی معلوم ہو نا چاہئے کہ ہماری ہڑتا ل کی وجہ سے لا کھوں عوام کو فائدہ بھی پہنچے گا انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز بلیلی چیک پوسٹ پر نصیر الدین کا کڑ ایڈوکیٹ سے ایف سی اہلکاروں نے جو ناروا رویہ اختیار کیا حکومت بلوچستان اس پر نوٹس لیکر کارروائی کرے کیونکہ مذکورہ اہلکار شریف شہریوں کو معزز لو گوں کی عزت نفس کو مجروح کر رہی ہے یہ رویہ درست نہیں اس لئے اس کا نوٹس لینا چا ہئے ۔

متعلقہ عنوان :