کوئٹہ،ایف بی آر نے ٹیکس وصولی میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی ،ڈاکٹر محمد ارشاد

جمعرات 5 مئی 2016 17:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) ممبر انلینڈ ریونیو آپریشنزڈاکٹر محمد ارشادنے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس وصولی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برت رہا جس کی وجہ سے کوئٹہ ریجن نے ملنے والے اپنے سالانہ ہدف کو ماہ اپریل میں 98 فیصد تک پورا کرلیا امید ہے کہ آئندہ2 ماہ میں اپنے ہدف سے تجاوز کر جا ئیگا ایف بی آر کی جانب سے 8 ہزارٹیکس نادہندگان کونوٹسز جاری کئے گئے ہیں گوادر میں دفتر کے قیام کیلئے اراضی خرید لے گئی ہیں جلد اس پر تعمیر کا آغاز کر دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں چیف کمشنر انلینڈ ریونیو (ایف بی آر)نظیر احمد شورو، کمشنر انلینڈ ریونیو صاحبزادہ عبدالمتین خان ،کمشنر انکم ٹیکس حب زون محمد اظہر انصاری،ایڈیشنل کمشنرہیڈ کوارٹررحمت للہ خان درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیاڈاکٹر محمد ارشادنے کہا کہ ٹیکسز کی مدد میں جمع ہونیوالی رقم عوام ہی کی فلاح وبہبود پر خرچ ہوتی ہے اس لئے لو گوں کو ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ ہمارا ملک اور صوبہ ترقی کر سکے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کیلئے سب کو گوشوارے جمع کروانا ہوں گے اور ٹیکسز کی وصولی کیلئے ایف بی آر سمیت دیگر محکموں اور اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگاکیونکہ اقتصادی حالات کی بہتری کیلئے فعال ٹیکس نظام ناگزیر ہے جبکہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں(ایف بی آر)کے پاس تمام شہریوں تاجروں عوامی نمائندوں سمیت دیگر کے اثاثہ جات کی تفصیلات موجود ہیں اور ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس آمدن اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیئے پہلے مرحلے میں امیر طبقے کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلے میں لگژری گاڑیاں رکھنے والوں ،بینکوں سے بھاری ٹرانزکشن کرنے والے نادہندگان ،بڑے بڑے پلازہ تعمیر اور قیمتی جائیددادکی خرید و فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور قومی دولت لوٹنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ممبر انلینڈ ریونیو آپریشنز نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم تجارت سے وابستہ افراد کیلئے اپنے کاروبار کو قانونی کرنے کا بہترین موقع ہے سملگلنگ ایک ناسور ہے جسکے تدارک کے لیئے بھرپور اقدامات کیئے جارہے ہیں والنٹری ٹیکس کمپلائنس تجارت سے وابستہ افرا دکیلئے سنہراموقع ہے تجارت کرنا آسان کام نہیں انہوں نے کہاکہ ٹیکسز کی مد میں خطیررقم وصول کی جاتی ہے جو واپس نیشنل فنانس کمیشن صوبوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے صوبوں کوفراہم کرتا ہے ان کاکہناتھاکہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اپنی بھی آمدن کے معاملات کو ٹھیک کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے بہت زیادہ لوگ مستفید ہونگے انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے صوبے میں قانونی طریقہ سے تجارت کرنے والوں کو ہمیشہ تحفظ دیا ہے موجودہ حکومت تاجر دوست ہے جسکے اقدامات سے تاجر برداری کو فائدہ اٹھاناچاہے کیونکہ مستحکم معیشت کیلئے فعال ٹیکس سسٹم کا نفاذضروری ہے ٹیکسز کی ادائیگی قومی فریضہ ہے کسی بھی ملک کا نظام چلانے کیلئے ٹیکسز کی ادائیگی ناگزیر ہوتی ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 8 ہزار نا دہندگان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اراکین صوبائی اسمبلی وسینیٹرز ٹیکس نیٹ میں آچکے ہیں اور وہ ٹیکس کی ادائیگی کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ4 لاکھ روپے آمدن والوں پر ٹیکس عائد نہیں ہو تا ہماری کوشش ہے کہ جس طرح حب، سبی میں دفاتر قائم ہے ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنا نے کیلئے موبائل آفسز کا بندوبست کر رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ گوادر میں ایف بی آر کے دفتر کے قیام کیلئے دو ایکڑ اراضی خریدی گئی ہے بہت جلد فنڈز ریلیز کر کے اس کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور لوگوں کی سہولیت کی ٹیکس فارم بھی اردو میں مہیا کرینگے اور کوئٹہ میں اس وقت گیارہ آفیسرز کام کر رہے ہیں جو کم ہے اسے آئندہ سال بڑھا کر 22 آفیسرز تعینات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :