اسحاق ڈار ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وائس چیئرمین منتخب،اراکین اسمبلی کی مبارکباد

جمعرات 5 مئی 2016 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں وفاقی وزیر خزانہ دو سال 2016-17 کے لئے یہ عہدہ سنبھالیں گے وفاقی وزیر خزانہ کے وائس چیئرمین منتخب ہونے پر ان کے ساتھی اراکین پارلیمنٹ نے انہیں مبارک باد دی ہے جبکہ تاجر برادری کی طرف سے بھی وفاقی وزیر خزانہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے واضح رہے کہ ہر سال ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے دو وائس چیئرمین کے عہدوں پر دنیا بھر سے قابل ترین لوگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اس بار پاکستان اور اٹلی حکومت کے وزراء خزانہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :