مقامی عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کیس میں نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

جمعرات 5 مئی 2016 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے خلاف تھانہ مارگلہ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔ جمعرات کو پولیس نے سول جج جواد حسین عادل کی عدالت سے نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔