گورنر خیبرپختونخوا کا ٹی ڈی پیز کی گھروں کو باعزت واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار
جمعرات 5 مئی 2016 16:29
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے ٹی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو باعزت واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور امن دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی خواہ کسی بھی شکل میں ہواس کا خاتمہ کیا جائے گا،ٹی ڈی پیز کی بحالی و تعمیر نو کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
وہ جمعرات کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، صوبائی وزیر داخلہ ،ایف سی، پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمدکا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ٹی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو باعزت واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کے حوالے سے مزید اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ بہادر افواج اور عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،دہشت گردی اور امن دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی خواہ کسی بھی شکل میں ہواس کا خاتمہ کیا جائے گا،ٹی ڈی پیز کی بحالی و تعمیر نو کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.