اسحاق ڈار کی جائیکا کے نائب صدر سے ملاقات، پاکستان میں اقتصادی ترقی کیلئے جاپان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا

جمعرات 5 مئی 2016 16:27

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جاپان کے ترقیاتی ادارے جائیکا کے نائب صدر سے ملاقات کی اور پاکستان میں اقتصادی ترقی کیلئے جاپان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جاپان کے ترقیاتی ادارے جائیکا کے نائب صدر سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جائیکا کا وفد بھی شریک تھا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کیلئے جاپان کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک ارب 40کروڑ ڈالر کی مالی معاونت پر جائیکا کے نائب صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ جاپان کی طرف سے منصوبے کیلئے امداد کے وعدے کو عملی جامہ پہنایا جائے،جاپان رواں مالی سال توانائی اصلاحات کیلئے 4 کروڑ 30لاکھ ڈالر فراہم کر رہا ہے، کراچی سرکلر ریلوے قومی اہمیت کا منصوبہ ہے

متعلقہ عنوان :