لاہور : 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں‌ڈی ایس پی عمران بابر جمیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : کاہنہ میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں پولیس نے ڈی ایس پی کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈی ایس پی نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنایا ، متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ ڈی ایس پی عمران مجھے شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی اذیت دیتا رہا،لڑکی کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ، مجھے انصاف چاہئیے۔جس کے بعد لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر کے ڈی ایس پی کے خلاف متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب ڈی ایس پی نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ان کے خلاف جھوٹے مقدمے پر مبنی کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :