کراچی،پولیس نے کارروائی کرکے قتل کی واردات میں ملوث ملزم منیر کو گرفتار کر لیا

جمعرات 5 مئی 2016 16:17

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرکے قتل کی واردات میں ملوث ملزم منیر کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم نے 25 اپریل کو سرجانی ٹاوٴن سیکٹر 36 میں ڈکیتی کے دوران سعیدہ نامی خاتون کو قتل جبکہ عالیہ نامی سعیدہ کی بیٹی کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :