وزیر اعظم سے پیر صابر شاہ سمیت ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ارکان قومی اسمبلی کاوزیر اعظم کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار ،خیبرپختونخوا سمیت ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دینگے، ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے ،پاک چین اقتصادی راہداری، امن و امان کی بحالی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائیگا۔وزیراعظم محمد نواز شریف
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 مئی 2016 16:09
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دینگے، ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے ،پاک چین اقتصادی راہداری، امن و امان کی بحالی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائیگا،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفاد کیلئے کام کرتے ہوئے ملک میں ترقیاتی منصوبوں آغاز کیا۔
وہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ ،ارکان قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، ملک شاکر بشیر اعوان اور نجف عباس سیال سے گفتگو کررہے تھے۔جنہوں نے آج وزیراعظم ہاوٴس میں وزیراعظم نواز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے حلقوں میں عوامی مسائل،ترقیاتی کاموں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ عوام ان کے ترقیاتی کاموں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اوراْن کی قیادت اور پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.