گرفتار ٹارگٹ کلر ابراہیم ملنگ کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

کورنگی میں 6 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے ، ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل کاٹنے کا اعتراف

جمعرات 5 مئی 2016 16:08

گرفتار ٹارگٹ کلر ابراہیم ملنگ کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) کراچی کے علاقے محمود آباد سے گرفتار ٹارگٹ کلر ابراہیم ملنگ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ۔ ملزم نے کورنگی میں 6 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ملزم کو چند ماہ قبل محمود آباد سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے سے چند ماہ قبل مقابلے کے بعد گرفتار ملزم ابراہیم ملنگ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔

ملزم کا تعلق ظہیرا گروپ سے ہے ۔

(جاری ہے)

گروپ میں 23کارندے شامل ہیں۔ ملزم کے مطابق گروپ میں طاہر ، مصطفی ، حسن ، ندیم گرنیڈاور دیگر شامل ہیں ۔ملزم نے بتایا کہ میں نے ساتھیوں کیساتھ مل کر کورنگی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے ۔ ملزم نے بتایا کہ اس سے قبل بھی وہ ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکا ہے ۔ ملزم نے بتایا کہ 2014 میں سیاسی جماعت کے کارکن کامران کو قتل کیا جبکہ کورنگی میں لوٹ مار کے دوران کئی افراد کو زخمی بھی کیا ۔ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :