سبز مرچ کے کوڑھ کی بیمار ی سے بچاؤ کیلئے سفارش کر دہ زہر سپرے کریں ،زرعی ماہرین

جمعرات 5 مئی 2016 14:59

سلانوالی ۔5مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) زرعی ماہرین نے سبزمرچ کے کاشت کار وں کوآگا ہ کیاہے کہ و ہ مرچ کے کوڑ ھ کی بیمار ی ابتدائی پھل پر گول گہر ے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے، جس سے پھل درمیان سے سیا ہ اور آخر میں سارا پھل گل سڑ جاتا ہے جو پھل بنتا ہے و ہ بھی چھوٹا اورنہ ہونے کے برا بر ہوتا ہے مرچ کے تنے کے گلاؤ ں کے حملہ سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے، بعدازاں سارا پودا سو کھ جاتا ہے ا س بیماری کا حملہ عام طو پرنیچی جگہوں پر ہوتاہے ،اس بیماری سے بچاؤ کیلئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کی سفارش کر د ہ زہر اس طرح سپرے کریں،تا کہ اس کے اردگرد والی مٹی بھی گیلی ہوجائے پودوں کا معائنہ کرتے رہیں اور متاثر ہ پتوں اور پودوں کا اکھا ڑ کر تلف کردیں ۔