گھیاکدو موسم گرماکی اہم سبزی ہے ، زرعی ما ہر ین

جمعرات 5 مئی 2016 14:58

سلانوالی ۔5مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء)گھیاکدو کی پہلی فصل فروری مارچ دوسری فصل جولائی اگست اورتیسری فصل اکتوبر کے آخیر یہ نومبر کے شروع میں کا شت کریں ،ز رعی ماہرین زرعی نے بتایاہے کہ گھیاکدو موسم گرماکی اہم سبزی ہے جسے نہ صرف پکانے میں بلکہ رائیتہ کے طورپربھی استعمال کیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار گھیاکدو کی پہلی فصل فروری مارچ دوسری جولائی اگست تیسری فصل اکتوبرنومبر میں کاشت کریں گھیاکدو کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے اچھی روئیدگی والا 2سے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے تھوراورسیم زدہ زمینوں میں ہرگزکاشت نہیں کرناچاہیے اگردیگرفصلوں کے ساتھاس کی کا شت کوبھی یقینی بنایاجا ئے تو کسانوں کی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوسکتا ہے ۔