رینجرز کی زیر حراست انتقال کرنے والے آفتاب احمد کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 14:58

رینجرز کی زیر حراست انتقال کرنے والے آفتاب احمد کی پوسٹمارٹم رپورٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی رینجرز کی زیر حراست موت کے بعد مجسٹریٹ کی نگرانی میں ان کا پوسٹمارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آفتاب احمد کاپوسٹمارٹم مجسٹریٹ کلیم اللہ کلہوڑ کی زیر نگرانی جناح اسپتال میں کیا گیا تھا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق آفتاب احمد کی لاش پر تشدد کے بے پناہ نشانات موجود تھے۔

(جاری ہے)

جسم کے مختلف حصوں پر خراشیں اور نیل کے نشانات پائے گئے۔ آفتاب احمد کے الٹے پاﺅں کا ناخن بھی آدھا اُکھڑا ہوا تھا۔رپورٹ میں بتایا کہ آفتاب احمد کو نہ تو کوئی اندرونی چوٹ آئی اور نہ ہی آفتاب احمد ک کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔ البتہ آفتاب احمد کی ایڑھیوں اور ٹخنوں پر باندھے جانے کے نشانات موجود ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آفتاب احمد کی موت کی وجہ کیمیائی تجزیے اور ہیتھوپیتھولوجیکل کے بعد اخذ کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :