ملک بھر میں لیوپس (جلدی بیماری ) کا عالمی دن 10 مئی کومنایا جائے گا

جمعرات 5 مئی 2016 14:50

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لیوپس ( جلدی بیماری ) کا عالمی دن 10مئی بروز منگل کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔اس موقع پر مختلف سرکاری وغیر سرکاری طبی اداروں و تنظیموں کے اشتراک سے تمام بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں لیوپس کی بیماری کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ لیوپس ڈے پہلی بار 10مئی 2004ء کو منعقد کیا گیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ کے 170سے زائد رکن ممالک میں یہ دن ہر سال 10مئی کو بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے۔محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتا یا کہ ورلڈ لیوپس ڈے کے موقع پر عوام الناس کو مذکورہ بیماری کے پھیلاؤ کی وجوہات، ابتدائی علامات ، ظاہری وجوہات ، ماحولیات ، تشخیص، علاج معالجہ ، پرہیز ، تدارکی اقدامات وغیرہ کے متعلق روشناس کروایا جائے گاتاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :