اسلام آباد : پاکستان اور بھارت مذاکرات کے لیے تیار، لیکن حالات غیر مناسب ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 14:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے لیے تیار لیکن مذاکرات کے لیے حالات غیر مناسب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے لیے پہلے ہمیں ماحول کو سازگار بنانا ہو گا۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہوں گے لیکن اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ دونوں ممالک کے مابین ماحول اور حالات ابھی مزید سازگار کرنے کی ضرورت ہے۔