پاکستان کی ترقی کیلئے سیاسی نعروں کے بجائے اقتصادی میدان میں مل کر چلنا ہو گا ‘احسن اقبال

جمعرات 5 مئی 2016 14:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سیاسی نعروں کے بجائے اقتصادی میدان میں مل کر چلنا ہو گا ‘پاک چین اقتصای راہداری منصوبے سے متعلق اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی تاریخ افراتفری کا شکار رہی، ملک میں کبھی آمریت رہی اور کبھی مارشل لا لگے جن کے باعث ملک ترقی نہیں کرسکا اور اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو پھر ہم آہنگی کا راستہ اختیار کرنا ہو گا اور سیاسی نعروں کے بجائے اقتصادی میدان میں مل کل کر چلنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :