پانچویں میڈی سینا آلٹرنیٹو قومی کانفرنس 10مئی کو الحمراء میں منعقد ہوگی

جمعرات 5 مئی 2016 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) میڈیکل آکو پنکچر ایسوسی ایشن، میڈی سینا الٹرنیٹو میڈیسن اورنیشنل پین اینڈ ری ہیبیلیشن ٹرسٹ پاکستان کے باہمی اشتراک سے پانچویں میڈی سینا آلٹرنیٹو قومی کانفرنس نئی صدی میں حفظان کا مستقل کے موضوع 10مئی ( منگل ) کو 09:30 بجے دن الحمرا ہال نمبر3 دی مال لاہور زیر صدارت ڈاکٹر محمد محسن صدر میڈیکل آکو پنکچر ایسوسی ایشن پاکستان منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی مقتدر شخصیات مہان خصوی ہونگی۔ جس میں بیماریوں کے علاج میں آکو پنکچر طریقہ علاج کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مقالہ جات پیش کئے جائیں گے۔ مہمانان اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈیئر سلیم، ڈاکٹر فیصل مسعود، ڈاکٹر این ایچ رانا، ڈاکٹر جاوید گردیذی، ڈاکٹر اصغر نقی، ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر آفتاب، ڈاکٹر رضوان مسعود، ڈاکٹر چغتائی، ڈاکٹر طارق سعیدو دیگر شامل ہوں گے ۔