پاکستان سمیت دنیا بھر میں” یوم حجاب“ 4ستمبر کو منایا جائے گا

جمعرات 5 مئی 2016 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 4ستمبر کو یوم حجاب منایا جائے گا ۔ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان شعبہ خواتین کی صدر میڈم فرحت یاسر نے آن لائن کو بتایا کہ اس وقت سامراجی قوتیں اور انکے آلہ کار جس طرح اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے جانے
والے ملک پاکستان میں مادر پدر آزادی اورہماری تہذیب وثقافت پر حملہ آور ہیں اور حکومتی سرپرستی میں نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ایسے پس منظر میں یوم حجاب کے ذریعے باحیا کا کلچرکو عام کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

قرآن وسُنت کے مطابق مسلمان معاشروں میں خواتین کو سختی کے ساتھ پردہ کا حکم ہے بلکہ خود اس سے خواتین کو تحفط اور انکی عزت اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت اور میڈیا کہ ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم پر رحم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور ایک پاکیزہ وپرامن معاشرے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :