گو رنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 5 مئی 2016 14:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا جسمیں خیبرپختونخوا اور فاٹا میں نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ایپکس کمیٹی کا اجلاس گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک ، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت رحمان ، چیف سیکرٹری امجد علی اور آئی جی کے پی کے ناصر درانی اور دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی اجلاس میں خیبرپختونخوا اور فاٹا میں امن و امان اور نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور متاثرین کی باعزت واپسی کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ساری قوم ایک پیچ پر ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گرد خواہ کسی بھی نام اور شکل میں ہوں ان کا صفایا کیا جائے گا بہادر افواج اور عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا آئی ڈی پیز کی بحالی و تعمیر کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :