Live Updates

پی ٹی‌آئی چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئیر قیادت کا اجلاس

اپوزیشن کے ٹی او آرز پر حکومتی ردعمل ، پانامہ لیکس پر تبادلہ خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 14:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدرت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس بنی گالا میں ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود ، نعیم الحق ، شیریں مزاری اور عامر کیانی سمیت دیگر سینئیر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے پانامہ لیکس کی انکوائری کمیشن کے لیے تیار کردہ ٹی او آرز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اپوزیشن کے ٹی او آرز پر حکومت کے ردعمل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے پر پشاور اور پنجاب میں جاری احتجاجی مظاہروں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور جلسے میں خواتین سے ہوئی بد سلوکی اور فیصل آباد میں جلسے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اور خواتین کے تحفظ کے لے آئندہ مزیر مؤثر حکمت عملی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات