Live Updates

تحریک انصاف کا رمضان کے بعد دو ہفتوں کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 5 مئی 2016 14:19

تحریک انصاف کا رمضان کے بعد دو ہفتوں کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے رمضان کے بعد دو ہفتوں کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی انتخابات میں اوورسیزپاکستانیوں کوبھی ووٹ کاحق ہو گا،خیبرپختونخوا میں میونسپل کمیٹی،میونسپل کارپوریشن،یونین کونسلزاوروارڈزمیں بھی الیکشن ہوں گے۔جمعرات کے روزسینیٹرنعمان وزیرکی سربراہی میں تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول سمیت پارٹی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی الیکشن کمیشن فرخ ڈال کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کا شیڈول ماہ رمضان کے بعد دو ہفتوں کے اندرجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاانٹراپارٹی الیکشن میں اوورسیزپاکستانیوں کوبھی ووٹ کاحق دینے اور انٹرا پارٹی انتخابات موجودہ حلقہ بندویوں کے مطابق کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بارکوئی سیاسی پارٹی اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دیگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں میونسپل کمیٹی،میونسپل کارپوریشن،یونین کونسلزاوروارڈزمیں بھی الیکشن ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات