وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ‘ وزیر اعظم کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

جمعرات 5 مئی 2016 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی بحالی ‘توانائی کے بحران کے خاتمے ‘پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائیگا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال ‘ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور ایم این اے نجف عباس سیال نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاوٴس میں وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔

تینوں ایم اینز نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے حلقوں میں عوامی مسائل، جاری کاموں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم کو بتایا کہ عوام ان کے ترقیاتی کاموں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اوراْن کی قیادت اور پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔

وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں ‘ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں ‘عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے پاکستان بھر میں پروگرام پر تیز رفتاری سے عمل درآمد جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ ملک میں امن و امان کی بحالی، توانائی کے بحران کے خاتمے ،پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :