ابو ظہبی:خاتون کو سوشل میڈیا پر اپنی نیم برہنہ تصاویر اَپ لو ڈکرنا مہنگا پڑ گیا، سزا کا حکم

جمعرات 5 مئی 2016 13:52

ابو ظہبی:خاتون کو سوشل میڈیا پر اپنی نیم برہنہ تصاویر اَپ لو ڈکرنا مہنگا ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2016ء) : ابوظہبی کی عدالت نے ایک خاتو ن کو مبعینہ طور پر سوشل میڈیا( فیس بک، اور انسٹا گرام ) پر جسم فروشی کے مقصد کے لیئے اپنی نیم برہنہ تصاویر اَپ لو ڈ کر نے پر ایک سال کی سزا کا حکم سنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سائیبر کرائم پولیس نے مذکورہ خاتون کی طرف سے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی نیم برہنہ تصاویر لگانے اور جسم فروشی کی ترغیب دینے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ خاتون نے کسی بھی قسم کی جسم فروشی سے انکار کیا لیکن اپنی تصاویر کے بارے میں وہ کچھ بھی ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے خاتون کو ایک سال قید ،اور سزا مکمل ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا حکم صادر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :