ابوظہبی سے انڈونیشیا جانے والی پرواز ہچکولوں کا شکار، 30 مسافر زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 13:37

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : ابوظہبی سے انڈونیشیا جانے والی پرواز کو فضا میں ہی شدید ہچکولوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں پرواز میں موجود 30 مسافر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے انڈونیشیا جانے ولے ایک مسافر طیارہ شدید ہچکولوں کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں 30 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمی مسافروں میں تین مسافروں کی ریڑھ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد دیگر مسافروں کو سر میں چوٹیں آئیں۔

دوران پرواز کچھ مسافروں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ایئر ویز کا مسافر طیارہ ابوظہبی سے جکارتہ کی جانب روانہ تھا کہ جکارتہ سے 45 منٹ کی مسافت پر طیارہ شدید ہچکولوں کی زد میں آگیا جس ے طیارے میں موجود خوف و ہراس کے مارے مسافروں نے چیخ و پکار شروع کر دی۔

(جاری ہے)

طیارے میں موجود زیادہ مسافر انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے مسلمان تھے، جو سعودی عرب سے عمرہ کرنے کے بعدوطن واپس لوٹ رہے تھے۔

حادثے سے متعلق بتایا گیا کہ طیارہ بظاہر کسی طوفان کی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر مختلف رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی زَد میں آ گیا تھا۔ اتحاد ائیر ویز کے ہچکولوں کی زد میں آنے پر مسافروں اور جہاز کے اندرونی مناظر کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :