خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد 12مئی کو ہوگا

جمعرات 5 مئی 2016 13:37

پشاور۔05 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء )خیبرمیڈیکل یونویرسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں‘ کانووکیشن 12مئی کو یونیورسٹی کی نئی عمارت کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس کیلئے گریجویٹس کی فل ڈریس ریہرسل 11مئی کو صبح 9بجے ہوگی کانووکیشن مین میڈیکل کی ڈگریاں اور میڈلز دیئے جائینگے۔