پشاور میں 3روزہ فیشن ڈیزائنرملبوسات نمائش کا انعقاد کیاجائے گا‘ ساجدہ ذوالفقار

جمعرات 5 مئی 2016 13:37

پشاور۔05 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء )تحریک انصاف کی رکن قومی ا سمبلی ساجدہ ذوالفقار نے کہاہے کہ کاروباری خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کیلئے 3 روزہ نمائش کا انعقاد کیاجائے گا جس میں ملک بھر سے پچاس فیشن ڈیزائنرز اپنی ملبوسات نمائش میں پیش کرینگی‘ ان کا کہنا تھا کہ 28,27اور 29مئی کو خیبرپختونخوا آرٹ اینڈ فیشن ڈیزائین کونسل کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیاجائیگا‘ تقریب کا مقصد مغربی ملبوسات کی عدم ترویج اور صوبے کے حقیقی تصور کو اجاگرکرناہے جس میں پختون ثقافت کوروشناس کرانے اقدامات اٹھائے جائینگے۔