ضلعی انتظامیہ کا پرائیویٹ ہاسٹلزکیلئے ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کا فیصلہ

جمعرات 5 مئی 2016 13:35

پشاور۔05 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء )ضلعی انتظامیہ نے پرائیویٹ ہاسٹلز کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اجلاس نے فیصلہ کیاکہ ہاسٹلز مالکان سے جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ کی قیادت میں وفد ملاقات کریگا تمام ہاسٹل مالکان کو خبردی جاتی ہے کہ وہ 6مئی کو ڈپٹی کمشنر آفس میں 10بجے اجلاس میں شرکت کریں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائیگی۔