فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے فیز ٹو کی رکنیت کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں 13مئی2016ء تک توسیع کردی

جمعرات 5 مئی 2016 13:29

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے فیز ٹو کی رکنیت کیلئے رجسٹریشن کروانے کی تاریخ میں 13مئی2016ء تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے جاری بیان کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاہے دور دراز کے علاقوں میں کام کرنے والے وفاقی ملازمین کی سہولت کیلئے فیز ٹو کی رجسٹریشن برائے ممبر شپ میں 13مئی 2016ء تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ وہ ایمپلائز بھی فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے فیز ٹو میں حصہ لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :