داعش کے باعث’یورو‘ کے500 مالیت کے کرنسی نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات 5 مئی 2016 12:15

برسلز۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے اثرو رسوخ کو روکنے کے لیے یورپی ملکوں نے جہاں اپنی سیکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کی ہے وہیں اپنی مالیاتی پالیسیوں میں بھی تبدیلیاں کر دیں ہیں۔مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپ کے مرکزی بنک نے اپنے ایک تازہ اعلان میں یورپی شہریوں کے لیے چونکا دینے والی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ بنک کرنسی نوٹوں کے غیرقانونی اور دہشت گردی کے مقاصد میں استعمال کی روک تھام کے لیے یورو کے 500 مالیت کے نوٹوں کا اجراء مکمل طور پر بند کررہا ہے۔

یوں یورپی شہریوں کو 5 سو مالیت کے یورو کے نوٹوں سے محروم ہونا پڑے گا۔سینٹرل بنک کی جانب سے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ مانیٹری انسٹیٹیوشن کونسل کی جانب سے 5سو یورو مالیت کے کرنسی نوٹ مزید نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پہلے سے موجود کرنسی نوٹوں کے ذریعے لین دین کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

یورپی منڈی میں پانچ سو مالیت کے یورو کے نوٹوں کے استعمال کو قانونی طور پر ممنوع قرار نہیں دیا گیا اور نہ ہی شہریوں سے اپنے پاس موجود اس مالیت کے نوٹ جمع کرانے کوکہا گیا ہے۔

شہری چند سال تک ان نوٹوں کو استعمال کرسکتے ہیں تاہم اس مالیت کے مزید کرنسی نوٹ نہیں چھاپے جائیں گے۔حال ہی میں ہارورڈ یونیورسٹی کے ہاں کی گئی ایک تحقیق میں کرنسی نوٹوں بالخصوص ڈالر اور یورو کے نوٹوں کی مالیت اور ان کے حجم کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص ایک ملین ڈالر کی رقوم یورو کے 500 مالیت کے نوٹوں کی شکل میں اپنے پاس رکھنا چاہے تو اسے چھوٹا سا بٹوا درکار ہوگا۔ اگر وہ اسی رقم کو ڈالر کے 100 مالیت کے نوٹوں میں تبدیل کرے تو اسے چمڑے کا بیگ درکار ہوگا اور اسے مزید چھوٹے کرنسی نوٹوں بالخصوص 20 ڈالر کے نوٹوں کی شکل میں رکھنا پڑے تو اس کے لیے کم سے کم چار چھوٹے بیگ درکار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :