منامہ: سعودی خاتون نے شادی کے پانچ دن بعد ہی طلاق لے لی ، وجہ کیا بنی ، جانیئے

جمعرات 5 مئی 2016 12:07

منامہ: سعودی خاتون نے شادی کے پانچ دن بعد ہی طلاق لے لی ، وجہ کیا بنی ..

منامہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء):سعودی عرب میں طلاق کے موضوع پر روزکوئی نئی سے نئی خبر ملتی ہے۔ کبھی صرف ایک ایس ایم ایس کرنے پے طلاق کا سننے میں آتا ہے تو کبھی کچھ اور وجوہات سامنے آجاتی ہیں ۔ بالکل اسی طرح منامہ میں موجود ایک سعودی خاتوں نے شادی کے صرف پانچ دن بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لے لی اور وجہ صرف یہ تھی کہ اسکا شوہر پانچ وقت کا نمازی نہیں تھا۔

خاتون کے اس اقدام پے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ۔ اسکے فیصلے کو سراہنے والوں نے اسکے اس اقدام خوش آئند قرار دیا جبکہ اس فیصلے کے خلاف افراد نے اس کو بالکل غلط قرار دیا۔ اسکے حق میں بات کرتے ہوئے ایک نے لکھا کے اسلا م کی نماز کے بارے میں تعلیمات بالکل واضع ہیں ، مذکورہ خاتوں نہیں چاہتی تھی کہ وہ ایک ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارے جو اسلامی تعلیمات کا پابند نہ ہو۔

(جاری ہے)

اس نے طلاق لے کر بالکل ٹھیک کیا ۔ایک انسان اللہ تعالیٰ کی طرف سے متعین کردہ فرائض پورے نہیں کرتا ، تو وہ اپنی بیوی کے ساتھ کیسے پورے کر سکتا ہے۔ جن افراد نے اسکی مخالفت میں بات کی وہ لکھتے ہیں کہ شادی کو ختم کرنے کے معاملات میں نماز کو استعمال کرنا ٹھیک نہیں۔ایک نے لکھا کہ وہ صبر سے کام لیتی اور آہستہ ٓاہستہ اپنے شوہر کو نماز پڑھنے پر رضامند کرتی۔ ایک نے لکھا کہ متعدد افراد ایسے ہیں جو پانچ وقت کی نماز پڑہتے ہیں لیکن ان کا برتاوء اپنی بیویوں کے ساتھ بالکل غیر اسلامی ہو تا ہے۔