عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخ بڑھ گئے

جمعرات 5 مئی 2016 11:49

سنگا پور ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) کینیڈا میں بھڑکنے والی جنگلی آگ اور لیبیا میں خانہ جنگی میں اضافے کے نتیجے میں کینیڈین تیل کی پیداوار (آئل سینڈز پروڈکشن) میں کمی نے عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخ بڑھا دیئے،سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیو یارک میں کنٹریکٹ کے تحت انٹرنیشنل بنچ مارک برنٹ نارتھ سی کروڈ کی جون کے لئے سپلائی 77 سینٹ کے اضافے کے ساتھ45.32 ڈالر فی بیرل اور امریکی لائٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کی جولائی کے ترسیل ایک ڈالر کے اضافے کے ساتھ44.69 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔

(جاری ہے)

جنگلی آگ کی وجہ سے کینیڈا کی مغربی آئل فیلڈ سٹی فورٹ میک میورے سے 88ہزار افراد کا انخلاء ہوا ہے اور وہاں تمام کام بند ہے۔