چین اس سال اپنے ایوی ایشن انفراسٹرکچر میں 11.9 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

جمعرات 5 مئی 2016 11:49

بیجنگ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) چین اس سال اپنے ایوی ایشن انفراسٹرکچر میں 11.9بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنا(سی اے اے سی)نے جمعرات کو کہا ہے کہ رواں سال ایوی ایشن انفراسٹکچر پر 77 بلین یوآن( 11.9بلین ڈالر)خرچ کیئے جائیں گے،اس سرمائے سے ایوی ایشن انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے 52منصوبوں اور گیارہ بڑے انفراسٹرکچر تعمیراتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

سی اے اے سی کے سربراہ فنگ شنجلنگ نے کہا کہ جنرل ایوی ایشن سیکٹر بالخصوص ائر کرافٹ ریسرچ اور مینو فیکچرینگ پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے جس کے تحت دوردراز کے علاقوں تک رسائی کے لئے لائٹ جی اے ائر کرافٹس اور ہیلی کاپٹرز کے استعمال کو رواج دیا جائے گا،اس وقت ملک کے 80 ائرپورٹس پر 1600ہلکے طیارے ہیں جن کی تعداد ان کی طلب کو دیکھتے ہوئے بڑھا کر 10,000کی جائے گی۔