افغان تاجر ، چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں، افغانستان

جمعرات 5 مئی 2016 11:49

کابل ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) فغانستان کے وزیر اقتصادی امور نے کہا ہے کہ افغان تاجر ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں واقع چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیارہیں-افغانستان کے وزیر اقتصادی امور عبدالستار مراد نے چابہار کے آزاد تجارتی علاقے کے مینیجنگ ڈائریکٹر حامدعلی مبارکی سے ملاقات میں کہا کہ چابہار، بحرہند اور بحیرہ عمان کے ساحلوں پرواقع ایک اہم بندرگاہ ہے اسی لئے یہ بندرگاہ پورے سال وسطی ایشیا کے ملکوں کے لئے اشیاء اور مصنوعات ارسال کرسکتی ہے-افغان وزیر نے کہا کہ افغانستان چاروں طرف سے خشکی میں گھرا ہوا ہے اور اس کو اقتصادی اعتبار سے ترقی کرنے کے لئے علاقے کی بندرگاہوں تک رسائی حاصل کرناہوگی- ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی مصنوعات اوراس ملک کے زیرزمین مواد کو دنیاکے مختلف ملکوں میں برآمد کرنے کے لئے چابہار بندرگاہ کا استعمال کیا جائے گا-