دبئی میں ٹریفک پولیس غلط جرمانہ کر دے، واپس کیسے لیا جائے، آیئے ہم بتاتے ہیں

جمعرات 5 مئی 2016 11:44

دبئی میں ٹریفک پولیس غلط جرمانہ کر دے، واپس کیسے لیا جائے، آیئے ہم بتاتے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء) : اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ نے ٹریفک کی خلاف ورزی نہیں کی اور آپ سے غلط جرمانہ لے لیا گیا ہے ، اب اسکو کیسے واپس لیا جائے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ جرمانہ ہونے کے وقت آپ اس جگہ مو جو د نہیں تھے یا آپ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے متعین کردہ سپیڈ کے اندر گاڑی چلا رہے تھے۔ تو آپ کے پا س اس جرمانے کو واپس لینے کے تمام حقوق حاصل ہیں۔

اور اگر آپ اس کو ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے تو کیس دائر کرنے کے پانچ دن کے اندر آپ کی جرمانے رقم واپس ہو جائے گی۔دبئی ٹریفک پولیس کے کرنل سیف مُحیر المزروعی نے بتایا کہ جرمانے کے خلاف شکایت کرنے کے تین طریقے ہیں ۔
1۔کس طرح شکایت درج کروائی جائے،
ڈرائیور دبئی ٹریفک پولیس جنرل ڈائیریکٹوریٹ آف ٹریفک پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں اپنی شکایت درج کروا سکتا ۔

(جاری ہے)

لیکن اگر کام کے دوران چا لان کروا بیٹھے تو 04-6063755 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں اور اگر یہ بھی نہ ہو تو آپ دبئی پو لیس کی ویب سائٹ (www.dubaipolice.gov.ae) پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
2۔ اپنے کیس کے لیئے ضروری کاغذات ساتھ رکھیں۔
کرنل المزروعی نے اس بات پر زور دیا اپنی درخواست جمع کروانے کے لیئے ضروری کاغذات اپنے پاس رکھیں۔

مثال کے طور پر اگر کوئی ٹریفک چلا ن کے وقت کسی ہسپتا ل میں تھا تو اسکو چاہیئے کہ وہ ہسپتال کے رپورٹس اپنے ساتھ رکھے۔
3۔ ایک دفعہ جب آپ نے کیس دائر کردیا تو 6ممبران پر مشتمل ایک سپیشل کمیٹی اس کیس کو دیکھے گی۔ جن میں ڈپٹی جنرل ٹریفک پولیس، جرمانہ کرنے والا افسر، دبئی پولیس کے فا ننشیل نمائندے۔ ایک قانونی ماہر۔ کمیٹی اس کیس کا فیصلہ پانچ ورکنگ دنوں میں کر دے گی۔ اگر اس کیس کا فیصلہ آپ کے حق میں آجائے تو جرمانہ کینسل ہو جائے گا اور اگر آپ اس فیصلے سے متمئن نہیں ہیں تو آپ اس فیصلے کی ایک کاپی( نقل) لے کر ٹریفک پروسیکیوشن (prosecution) کو دے کر اس کیس کا فیصلہ لے سکتے ہیں اور وہ آخری فیصلہ تصور ہو گا۔

متعلقہ عنوان :