یورو زون کی معیشت میں غیر متوقع بہتری

جمعرات 5 مئی 2016 11:40

برسلز ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں یورپی اقتصادیات میں توقع سے کہیں زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ اِس اضافے کو یورپ میں قرضوں کے بحران سے قبل کی اقتصادی صورت حال کے مساوی قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے دفتر شماریات کے مطابق افراطِ زر کی شرح بدستور کم ہے اور اقتصادی بہتری کی وجہ خام تیل کی عالمی منڈی میں کم قیمت ہے۔ دفتر شماریات کے مطابق سن 2016 کی پہلی سہ ماہی کے دوران یوروزون میں اقتصادی افزائش 0.6 فیصد رہی ہے۔ گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں یہ شرح 0.1 فیصد تھی۔کچھ عرصہ قبل تک انیس رکنی یورو زون کو قرضوں کے بحران اور کم شرح پیداوار کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :