مقامی صنعت پر سیلز ٹیکس نافذ نہ کیا جائے، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن

جمعرات 5 مئی 2016 11:39

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ( پی پی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) سے درخواست کی ہے کہ مقامی صنعت پر سیلز ٹیکس نافذ نہ کیا جائے کیونکہ پولٹری کی صنعت پہلے ہی درآمدت پر مختلف ٹیکسز ادا کررہی ہے۔ پی پی اے کے چیئرمین خالد سلیم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولٹری کی صنعت پر سیلزٹیکس کے عدم نفاذ سے صنعت میں 3.8 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے رواں سال ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 81.6 ملین چوزوں کی پراسینگ کا منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ پولٹری کی صنعت گوشت کی ملکی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار کی حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں پولٹری کی قیمتیں کم ہیں انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے عدم نفاذ سے پولٹری کی سستی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :