برٹش بزنس سینٹر (بی بی سی) اور ایس ای ای ڈی وپنچرز کے باہمی اشتراک سے پاک برطانیہ اقتصادی روابط کو بڑھایا جائے گا

جمعرات 5 مئی 2016 11:39

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) برٹش بزنس سینٹر (بی بی سی) اور ایس ای ای ڈی وپنچرز باہمی اشتراک سے پاک برطانیہ اقتصادی روابط کو بڑھایا جائے گا اس حوالے سے بی بی سی اور ایس ای ای ڈی وپنچرز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای ای ڈی وپنچرز کے بیان کے مطابق منصوبہ کے تحت پاکستان میں صنعتی اداروں کی ترقی کے پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

جس سے دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد حاصل ہوگی جبکہ اس سے صنعتی ‘ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ دونوں ادارے ملکر پاکستان میں صنعتی اداروں سماجی اداروں کی ترقی کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔ جس سے پاک برطانیہ معاشی و سماجی رابطوں کو بھی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :