پشاور پولیس کا سرچ آپریشن افغان باشندوں سمیت 140سے زائد افراد گرفتار

جمعرات 5 مئی 2016 11:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) پشاورپولیس نے حیات آباد اور یکہ توت کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 140 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقے تھانہ حیات آباد اور یکہ توت کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے چھ آفغان باشندوں سمیت140سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتارافراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں دو کلاشنکوف، دو پستول، ایک رائفل اور متعدد کارتوس شامل ہیں ۔ پولیس کی جانب سے زیر حراست افراد کومذید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں کو منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :