فیصل آباد،گاڑی نہ روکنے پر پولیس فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

جمعرات 5 مئی 2016 11:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) فیصل آباد میں ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر نوجوان کو گولی مار دی گئی۔ ورثا کے احتجاج پر پانچ اہلکاروں کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بٹالہ کالونی کے بیس سالہ نوجوان کو راجہ چوک میں پولیس نے ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر گولی مار کر قتل کر دیا اور بعد میں واقعے کو پولیس مقابلے کا رنگ دیدیا۔ ورثا کے مطابق پولیس نے لاش ملت روڈ پر پھینک دی۔ جوان بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع پر والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا۔ نوجوان کی موت پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا تو اے ایس آئی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقتول کے دو دوست بھی زیرحراست ہیں جبکہ لاش بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :