وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس،مختلف افسران کی ترقی کی منظوری دیدی گئی

بدھ 4 مئی 2016 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں سلیکشن بورڈکا اجلاس بدھ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہو،اجلا س میں چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن ،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویژن)محمد وسیم ،سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو رضوان میمن، سیکریٹری سروسز عثمان چاچڑ اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

سلیکشن بورڈ ۔

(جاری ہے)

I کے اجلاس میں جن افسران کو ترقیاں دی گئیں ان میں ایکس پی سی ایس ضمیر احمد خان کو گریڈ 20سے گریڈ 21میں ، ایکس پی سی ایس غلام حسین میمن ، آغا پرویز ،سمیع صدیقی اور عبدالوہاب میمن کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی دی گئی شامل ہیں ۔صوبائی سیکریٹریٹ کے افسران جن کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی دی گئی ان میں حنیف مرچی والا ،اختر بگٹی ،خالد چاچڑ اور شفیع محمد شامل ہیں۔ اسی طرح محکمہ ایجوکیشن کے عبدالعزیز ہکڑو کو گریڈ 20میں ترقی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :