مولانا فضل الرحمن کو یہ کہہ کر فقرہ پورا کر دینا چاہئے تھا کہ ’’جوڑیاں سلامت، پاگ لگے رہن، میاں صاحب دے ناں دی ویل

مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم کے بنوں میں جلسے میں جے یو آئی کے رہنماؤں کی تقریروں پر ردعمل

بدھ 4 مئی 2016 22:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم کے بنوں میں جلسے میں جے یو آئی کے رہنماؤں کی تقریروں پر ردعمل ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو یہ کہہ کر فقرہ پورا کر دینا چاہئے تھا کہ ’’جوڑیاں سلامت، پاگ لگے رہن، میاں صاحب دے ناں دی ویل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بنوں کے جلسہ میں وزیراعظم نوازشریف، مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی جس پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی رہ نہ سکے اور برجستہ کہا ’’جوڑی سلامت رہے‘‘ جس پر حاضرین جلسہ کافی محظوظ ہوئے۔

چودھری شجاعت حسین نے اس پر ازراہ تفنن تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو یہ کہہ کر فقرہ پورا کر دینا چاہئے تھا کہ ’’جوڑیاں سلامت، پاگ لگے رہن، میاں صاحب دے ناں دی ویل۔

متعلقہ عنوان :