انصار برنی کو بھارت میں بے گناہ قید پاکستانی خاتون کے عزیزواقارب کی تلاش

بدھ 4 مئی 2016 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ انصار برنی ٹرسٹ بھارت میں گزشتہ چار سالوں سے بے گناہ قیدپاکستانی ہونے کی دعویدارپچیس سالہ روبینہ بنت نور محمد(مرحوم )جو اپنی بیٹی کے ساتھ بھارت کی جموں کوٹ بھلوال جیل میں قیدہے کہ پاکستان میں عزیزواقارب کی تلاش میں ہے۔

انصار برنی نے بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ روبینہ کا شوہرچار سال قبل بیٹی کے علاج کے لیے روبینہ کو ساتھ لیکر بھارت گیا تھا بعد ازاں بیٹی اور بیوی کوبھارت میں چھوڑ کراچانک غائب ہو گیا اوربیوی اور بچے کے سفری د ستاویزات بھی ساتھ لے گیا۔جس کے بعدروبینہ اور اسکی بیٹی کوبھارت میں فارنرزایکٹ کے تحت مقبوضہ کشمیر میں گرفتارکرلیاگیا جہاں وہ چار سال سے بے گناہ قید ہے ۔

(جاری ہے)

انصار برنی نے کہا ہے کہ روبینہ پاکستان میں اپنا پتہ نزد مدینہ مسجد موسیٰ کالونی بتاتی ہے جبکہ اپنے عزیزواقارب میں سیف الااسلام ، محمد فاروق، سیف اﷲ، نورالحسن، آسیہ بانو، انورہ بیگم بتاتی ہے۔ انصاربرنی نے اپیل کی ہے کہ اگرکسی کوروبینہ کے خاندان سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ انصار برنی ٹرسٹ سے 6 حسن منزل آرام باغ روڈ کراچی یا فون نمبر 021-32623382 یا موبائل نمبر پر03008243460رابطہ قائم کریں۔

متعلقہ عنوان :