اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے خرم نواز گنڈاپور کی ملاقات،جسٹس باقر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائے جانے کا مطالبہ
بدھ 4 مئی 2016 22:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن اور ملکی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔خرم نواز گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کو بتایا کہ ڈیڑھ سال سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع نہیں کی جارہی اور رپورٹ کی کاپی لینے کیلئے ہم لاہور ہائیکورٹ میں بیٹھے ہیں جبکہ دوسری طرف ہم نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں استغاثہ دائر کررکھا ہے۔
خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے ہر حد تک جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جماعتیں بھی انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی کی آواز پارلیمنٹ کے اندر اٹھائیں۔(جاری ہے)
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ 17 جون 2014 ء کے دن جو کچھ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ہوا وہ قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔ یہ بات تکلیف دہ ہے کہ دو سال گزر جانے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والوں کو انصاف نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اس میں اس طرح شہریوں کی جانیں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ 14 بے گناہوں کی اموات کے ذمہ داروں کا تعین کرتے اور انہیں سزائیں دلواتے۔انہوں نے کہا کہ ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایسی بربریت کی نا کبھی پہلے حمایت کی نہ آئندہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر علی نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.