اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار دفتر نے پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے خلاف عائد جرمانے سے متعلق درخواست پر اعتراض عائد کر دیئے

بدھ 4 مئی 2016 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے خلاف عائد جرمانے سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار دفتر نے اعتراض عائد کر دیئے ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس کے مطابق اتھارٹی لیٹر اور کونسل کے لائسنس کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہے ۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے پیمرا کی جانب سے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کو چیلنج کر رکھا ہے۔پیمرا نے 4 اپریل 2016 کو اے آر وائی کو 30 دن میں جرمانے کی عدائیگی کا حکم دیا تھا۔