قانون کی بالا دستی کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے ہیروز ہیں،سانحہ بارہ مئی شہر کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ تھا،سینیٹر شاہی سید
سانحہ بارہ مئی میں سب سے زیادہ شہداء عوامی نیشنل پارٹی نے دیئے ،شہدائے آزاد عدلیہ کو بھرپور عقیدت و احترام سے منائینگے،صدر اے این پی سندھ
بدھ 4 مئی 2016 21:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی ،امن و امان کی صورت حال اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا ، اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن سے حالات بہتر ہوئے ہیں سانحہ بارہ مئی شہر کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ تھا گزشتہ چند ماہ سے شہر کی سیاسی صورت حال کی تبدیلی میں شہدائے بارہ مئی کا اہم کردار ہے سانحہ بارہ مئی ہمارے لیے ناقابل فراموش ہے ،عوامی نیشنل پارٹی نے آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام،قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،قانون کی بالا دستی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے ہیروز ہیں،سانحہ بارہ مئی میں سب سے زیادہ شہداء عوامی نیشنل پارٹی نے دیے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی شہدائے آزاد عدلیہ کو بھرپور عقدت و احترام سے منائے گی بارہ مئی والے روز باچا خان مرکز میں قر آن خوانی اور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گااس سلسلے میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت تمام ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،بارہ مئی والے روز پارٹی رہنماء شہداء کے گھروں پر جائیں گے اور پسماندگان سے اظہار یکجہتی کریں گے دن آغاز سے ہی یونین کونسل کی سطح پر قر آن خوانی کے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گاباچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن کو کسی صور ت متنازعہ نہیں ہونا چاہیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہنا چاہیے ،ایک واقعے کو بنیاد بناکر ریاستی اداروں کی بدنام کرنے کی حمایت نہیں کریں گے آرمی چیف کی جانب سے آفتاب احمد کی ہلاکت کی تحقیقات کا بیان خوش آئند ہے امید کرتے ہیں کہ لواحقین کو جلد از جلد انصاف ملے گا۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.