شبِ معراج کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں،وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 4 مئی 2016 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آ ئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کوہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شبِ معراج کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں تاکہ کوئی بھی ناخو شگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سینئر پولیس افسران سیکیورٹی معاملات کو ذاتی طور پر مانیٹر کریں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آج شب معراج کے حوالے سے پاکستان اور دنیا بھر کی مسلم امہ کی خوشحالی کے لئے اجتماعی دعائیہ تقریب منعقد کرانے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج رات بہت بر کتوں اور رحمتوں والی رات ہے اس میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :