حکومت نے ہمارے ٹی او آرز مسترد کیے ہیں ،مجھے کوئی راستہ نظر نہیں آتا ٗاعتزاز احسن

ہمارا موقف ہے حکومتی ٹی او آرز پروزیر اعظم کا احتساب نہیں ہو سکتا ٗ رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 4 مئی 2016 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے حکومت نے ہمارے ٹی او آرز مسترد کیے ہیں ،مجھے کوئی راستہ نظر نہیں آتا ٗ ہمارا موقف ہے حکومتی ٹی او آرز پروزیر اعظم کا احتساب نہیں ہو سکتا ،حکومت کا مسئلہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی جائیداد کو بچانا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم خود کہتے ہیں میرا احتساب کرو ٗاگر ہم احتساب کا دائرہ کار بتائیں تو حکومت کہتی ہے اپوزیشن وزیر اعظم کو پھنسانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے لیے ہم سپیشل ایکٹ چاہتے ہیں ٗہمارے ٹی او آرز کے مطابق جس کا نام آیا اس کے والدین ٗبچے ٗبیوی سب سے تحقیق ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ 1956سے آج تک ہزار ہا کمیشن بنے ایک کا بھی نتیجہ نہیں نکلا ،حکومت چاہتی ہے کہ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :