سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کے خلاف مقدمہ کا اندراج افسوس ناک ہے۔وکلاء رہنما

بدھ 4 مئی 2016 21:32

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) وکلاء رہنماؤں نے سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کے خلاف مقدمہ کے اندراج کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیئر بخاری بار کے سینئر ممبر ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کواسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین قاضی رفیع الدین بابر ،ممبر بار کونسل ہارون الرشید ،اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر طارق محمود جہانگیر ی ،سابق صدر علیم عباسی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید طیب شاہ ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دو دنوں میں ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو وکلاء برادری راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :