نامو س رسالت کے تحفظ اورنظام مصطفی کے نفا زکیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ‘اس ضمن میں ملک گیر تحریک چلانے کیلئے رابطہ مہم جلد شرو ع کریں گے موجودہ کرپٹ نظام ہی ملکی ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے

عالمی تنظیم اہلسنت کے سربراہ وتحریک لیبک یارسول اﷲ کے رہنما پیر محمد افضل قادری کی علماء و مشائخ سے بات چیت

بدھ 4 مئی 2016 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) عالمی تنظیم اہلسنت کے سربراہ وتحریک لیبک یارسول اﷲ کے رہنما پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے کہ نامو س رسالت کے تحفظ اورنظام مصطفی کے نفا زکیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں ملک گیر تحریک چلانے کیلئے رابطہ مہم جلد شرو ع کریں گے موجودہ کرپٹ نظام ہی ملکی ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے ‘کرپشن میں ملوث سیاست دانوں ور حکمرانوں کوہمیشہ کیلئے نااہل قرار دے کران سے پائی پائی وصول کیجائے قومی سطح پر سادگی کے کلچر کو فروغ دیا جائے ان خیالات کاااظہارانھوں نے گزشتہ روزمقامی ہسپتال میں دل کے آپریشن کے بعد ملاقات کیلئے آنیوالے علماء مشائخ عظام سے گفتگو کرتے ہوئے کیاپیر محمدافضل قادری جوکہ عارضہ قلب کیوجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور کامیا ب آپریشن کے بعد گزشتہ روزملاقات کیلئے آئے ہوئے علماومشائخ عظام سے گفتگوکرتے ہوئے کیا پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتیں ایک سازش کے تحت پاکستان کو سیکولرسٹیٹ بنانے کیسازشوں مے ں مصروف ہیں تاہم اسلام کے نام پر ان گنت قربانیوں کے بعدحاصل ہونے والے ملک میں کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے انھوں نے کہا کہ نظام مصطفی کینفا ز اورناموس رسالے کے تحفظ کیلئے ملک گیر فیصلہ کن تحریک چلانے کیلئے رابطے مکمل کر لئے ہیں پیرمحمد افضل قادری نے کہا کہ کرپشن کیخلاف سپریم کورٹ ازکودنوٹس لے اورکرپشن میں جو بھی ملوث ہو ا سکو بے نقاب کرکے ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیاجائے انھوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینیکے بجائے خودریلیف رہے ہیں عوام کے نہیں حکمرانوں کے دن اورحالات بدلے ہیں نظام مصطفی ہی ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کر سکتا ہے

متعلقہ عنوان :