عالم اسلام کو تنزلی کا شکار کرنے کے لیے یہود و نصاری کی طرف سے مسلط بھرپور سرد جنگ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے‘اب مسلم ممالک کے فیصلے کا وقت آ گیا کہ وہ عالم اسلام کا دفاع کرتے ہیں پا پھر صیہونی مفادات کو مقدم سمجھتے ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا بیان
بدھ 4 مئی 2016 21:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو تنزلی کا شکار کرنے کے لیے یہود و نصاری کی طرف سے مسلط بھرپور سرد جنگ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔اب مسلم ممالک کے فیصلے کا وقت آ گیا کہ وہ عالم اسلام کا دفاع کرتے ہیں پا پھر صیہونی مفادات کو مقدم سمجھتے ہیں۔
مسلمان حکمرانوں کے امت مسلمہ کے لیے کیے جانے والے اقدامات ان کے کردار اور نظریات کو پرکھنے کے لیے کافی ہیں۔ اسلام دشمن طاقتوں نے اسلامی تشخص ،تعلیمات اور عقائد کو مسخ کرنے کے لیے القاعدہ، داعش اور النصرہ کی شکل میں جہادی گروہوں کی تشکیل کی جن کے غیر انسانی افعال اقوام عالم کے سامنے اسلامی تعلیمات کی تضحیک کا باعث بنے۔(جاری ہے)
جس کے پس پردہ صیہونی ایجنٹوں کی کارستانیاں کارفرما ہیں تاکہ دین اسلام کے خلاف عالمی سطح پر نفرت پیدا کی جا سکے۔
عالم اسلام کے مقابلے میں کل کفر یکجا ہے لیکن ہم سازشوں کا شکارہو کر تفرقوں میں الجھے ہوئے ہیں۔عالم اسلام کو اس کا ادراک کرتے ہوئے باطل قوتوں کے مقابلے میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔عالم اسلام کی اقتصادی خوشحالی،ملی وحدت،اسلام کی حقیقی تعلیمات کے تحفظ اورملکی دفاع کے لیے مسلم ممالک پر مشتمل ایک موثر پلیٹ فارم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم اس حقیقت کو سمجھنا ہو گا کہ فلسطین، عراق، شام،یمن، بحرین، لبیا، کشمیر سمیت پوری دنیا میں صرف مسلمان ممالک ہی انتشار اور خستہ حالی کا شکار کیوں ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.